غزہ جنگ بندی معاہدے کا دوسرا مرحلہ، حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔یاد رہے کہ قطر، امریکا اور مصر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ بند ہوئی۔یرغمالیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی خواتین کو رہا کیا گیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جنوبی غزہ اور فلسطین کے دیگر مقبوضہ علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی شروع ہونے کے بعد اب تک ایک درجن کے قریب فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید
دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم
امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے
تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا
لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا: ٹرمپ
اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر