مسجد الحرام میں بجلی کا متبادل بیرونی نظام جسے گزشتہ 40 سال سے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سی ای او غازی الشھرانی نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں بجلی کی فراہمی کے 11 سے زائد بنیادی اور بیک اپ ذرائع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 برس سے مسجد الحرام میں بیرونی بیک اپ استعمال کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔ایک تقریب سے خطاب میں غازی الشھرانی کا کہنا تھا مسجد الحرام میں 24 گھنٹے زائرین کی آمد و رفت رہتی ہے جس کے باعث یہاں سہولیات کی فراہمی بہت اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اس وقت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسمارٹ ایسٹ اینڈ سروسز مینجمنٹ ایپلیکیشنز اور جدید ترین سینسرز کو اپنانے پر کام کر رہے ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی اور معیار کو بہتر کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر