ایشیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بھارت میں تعمیر کرنیکا منصوبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں کام کیا جائے گا اور یہ بھارت میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس مقصد کے لیے مکیش امبانی کی جانب سے اے آئی سیمی کنڈکٹرز NVIDIA کمپنی سے خریدے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ NVIDIA اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چند اہم ترین عالمی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ریلائنس اور NVIDIA نے اکتوبر 2024 میں بھارت میں مشترکہ طور پر اے آئی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔امریکی کمپنی کے مطابق اس کی جانب سے بلیک ویل اے آئی پراسیسرز ریلائنس کے ڈیٹا سینٹر کو سپلائی کیے جائیں گے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔ستمبر 2024 میں ریلائنس انڈسٹریز اور NVIDIA نے بھارت میں اے آئی سپر کمپیوٹرز اور لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایم ایس) کی تیاری کے لیے بھی شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔بھارتی حکومت کی جانب سے بھی اے آئی منصوبوں میں سپورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری اے آئی پراجیکٹس کے لیے کی جائے گی۔مگر اس حوالے سے مختلف چیلنجز کا بھی سامنا ہے کیونکہ بھارت میں چپس تیار کرنے والی انڈسٹری نے ابھی آغاز کیا ہے اور اس حوالے سے بہت زیادہ سرمایہ کاری اور برسوں کی محنت کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر