چین میں دسمبر 2024 کے دوران گھریلو مصنوعات کی خوردہ فروخت میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)وزات تجارت کے مطابق دسمبر میں خاص پیمانے کی آمدن کے حامل چینی کاروباروں میں گھریلو مصنوعات کی خوردہ فروخت  گزشتہ برس کی نسبت 39.3 فیصد بڑھ گئی جسے ملک کے اشیا تبادلہ پروگرام کا تعاون بھی حاصل تھا۔

وزارت تجارت نے قومی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شرح نمو میں نومبر 2024 کے مقابلے میں 17.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

وہ کاروبار جن کی کاروباری آمدنی ایک خاص پیمانے تک پہنچ جاتی ہے ان سے مراد وہ تھوک فروش ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدن کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) جبکہ  خوردہ فروش کی آمدن 50 لاکھ یوآن اور کھانے پینے کا کاروبار کم از کم 20 لاکھ یوآن ہوتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 3.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پورے برس میں 2023 کے مقابلے میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا جو ملک کی اقتصادی شرح نمو کا 44.5 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خدمات کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے  جو اشیائے صرف کی خوردہ فروخت کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر