ٹرمپ کا جان ایف کینیڈی، رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل کی فائلیں جاری کرنے کا حکم

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی، ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر  کے قتل سے متعلق باقی فائلوں کو منظر عام پر لانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں۔

 ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکم نامے میں کہا کہ میں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق معلومات کو مسلسل چھپانا عوامی مفاد سے مطابقت نہیں رکھتا اور ان ریکارڈز کا اجرا طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ کانگریس کا کوئی بھی ایکٹ سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق معلومات جاری کرنے کی ہدایت نہیں کرتا ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان میں سے ہر قتل سے متعلق وفاقی حکومت کے پاس موجود تمام ریکارڈ کو جاری کرنا بھی عوامی مفاد میں ہے۔

ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ 15 دن کے اندر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ریکارڈ کے “پورے اور مکمل” اجرا کے لئے ایک منصوبہ پیش کریں۔ سینیٹ نے ان میں سے کسی بھی نامزدگی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان کے پاس رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی تمام فائلوں کو جاری کرنے کا منصوبہ پیش کرنے کے لئے 45 دن ہیں۔

امریکہ کے 35 ویں صدر جان ایف کینیڈی کو 22 نومبر 1963 کو ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ ایک قافلے میں سوار تھے۔ لی ہاروی اوسوالڈ کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ،  قتل کے 2 دن بعد اوسوالڈ کی ڈرامائی موت کے حالات کے بارے میں متعدد سازشی نظریات آج بھی موجود ہیں۔

کینیڈی خاندان سے تعلق رکھنے والے رابرٹ ایف کینیڈی امریکی سینیٹر اور اٹارنی جنرل کی حیثیت سے اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور تھے۔ انہیں 1968 میں ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کی مہم کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

مارٹن لوتھر کنگ امریکی شہری حقوق کی تحریک میں سب سے نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں۔ انہیں نسلی امتیاز اور عدم مساوات کے خلاف غیر متشدد مہم کے عزم کے ساتھ ساتھ ان کی مشہور “میرے پاس ایک خواب ہے” تقریر کے لئے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر