چین کا مرکزی ادویات کی خریداری کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کر نے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) قومی صحت سلامتی انتظامیہ(این ایچ ایس اے)نے  کہا ہےکہ کچھ خریدی گئی ادویات کے ساتھ منسلک ممکنہ معیار کے خطرات پر خدشات کے بعد چین کے محکمہ صحت کے حکام ملک کے مرکزی ادویات خریداری پروگرام پر آراءاور تجاویز اکٹھی کریں گے۔

این ایچ ایس اے نے پیر  کے روز بتا یا کہ یہ خدشات شنگھائی کے سیاسی مشیروں اور طبی ماہرین نے اُٹھائے تھے۔

این ایچ ایس اے دیگر متعلقہ محکموں کے تعاون سے منگل کے روز ماہرین کو شنگھائی بھیجے گا جہاں وہ سیاسی مشیروں اور طبی ماہرین سے بڑے پیمانے پر ادویات کی خریداری کی پالیسیوں میں بہتری اور پروگرام کے تحت منتخب ادویات کے معیار اور افادیت کو یقینی بنانے کے بارے میں تجاویز سنیں گے۔

این ایچ ایس اے  نے کہا کہ وہ منتخب ادویات کے استعمال اور اثرات کے بارے میں صف اول کے کلینیکل ماہرین سے بھی رائے لیں گے اور یہ آراء اور تجاویز پھر ادویات کے معیار کی نگرانی کرنے والے حکام کو پیش کی جائیں گی۔

چین مختلف طریقوں سے ادویات کی دستیابی میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہا ہے جن میں بڑے پیمانے پر خریداری اور قیمتوں کے مذاکرات کے بارے میں پروگرام شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر