غزہ: اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے شہید ہونیوالوں کی گھر میں تدفین، شناخت کیلئے دیوار پر درج ناموں کی تصویر وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے کمرے کا فرش کھدا ہوا ہے جبکہ دیوار پر تحریر بھی درج ہے۔دیوار پر دو شہدا موسیٰ ولید کباجہ اور مہند یاسر موسیٰ کے نام در ج ہیں اور اس کے اوپر ’معرکہ فلوجہ کے ہیرو‘ درج ہے، خیال رہے کہ فلوجہ جبالیہ کیمپ کے ایک علاقے کا نام ہے۔دیوار پر دونوں شہدا کی شہادت کی تاریخ 31 دسمبر 2024 درج ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہند یاسر موسیٰ حماس کے عہدیدار یاسر موسیٰ کے بیٹے تھے اور اس سے قبل مہند کے 4 بھائی بھی غزہ میں شہید ہوچکے ہیں۔خیال رہےکہ گزشتہ روز غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں لوٹنا شروع کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اپنے علاقوں میں واپس لوٹنے والے فلسطینیوں کو عمارتوں کے ملبے میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی باقیات مل رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر