ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کون کون شریک ہوگا؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے جارہے ہیں اور واشنگٹن میں ان کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں سخت سردی اور درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سیلسیئس تک جانے کی پیشگوئی کے باعث حلف برداری تقریب کو کیپیٹل کی ہل عمارت کے اندر منعقد کیا جارہا ہے۔
تقریب حلف برداری میں کون کون سابق امریکی صدور شریک ہونگے ؟
امریکی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری میں دیگر اہم مہمانوں سمیت سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہوں گے جب کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں موجود ہوں گی۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر جارج بش، باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔
غیر ملکی سربراہاں مملکت میں سے کون کون شریک ہوگا ؟
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے والوں میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر مائیلی اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی شامل ہیں۔
دیگر اہم شخصیات جو تقریب میں شرکت کریں گی
ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سابق صدور اور غیر ملکی سربراہان مملکت کے علاوہ ٹرمپ کے اہم ساتھی اور ٹیسلا بانی ایلون مسک بھی شریک ہوں گے۔حلف برداری میں ایمازون کے بانی چیف بیزوس، سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ سمیت ایپل کے سی ای او ٹم کک بھی شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی حلف برداری تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے جب کہ پاکستان سے باہر موجود پی ٹی آئی کے بہت سے رہنماؤں کی بھی حلف برداری تقریب میں شرکت متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر