چین میں اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت 2024 میں گھریلومصنوعات کی فروخت میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت (ایم او سی)نے کہا ہے کہ 2024  کے دوران اشیا تبادلہ پروگرام کی وجہ سے گھریلو مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس اسکیم کے تحت 2024 کے دوران گھریلو مصنوعات اور  آڈیو و ویژول منصوعات کی خوردہ فروخت 10.3 کھرب یوآن (تقریباً 143.29 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔ 10 کھرب یوآن مالیت سے زائد ہونے کا یہ پہلا موقع تھا جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد اضافہ بھی تھا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد صارفین نے اپنے گھریلو سامان کی خریداری کے لئے سبسڈی سے فائدہ اٹھایا۔

وزارت کا مزید کہنا ہے کہ اس پروگرام میں بڑے پیمانے پر شرکت واضح تھی۔ شرکا کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچنے میں 33 دن لگے جبکہ 50 لاکھ تک پہنچنے میں صرف 17 دن لگے۔

توانائی کی بچت کرنے والی مصنوعات کی مانگ خاص طور پر زیادہ تھی۔ فروخت سے حاصل مجموعی آمدنی میں 90 فیصد حصہ زیادہ توانائی بچانے والی اشیا کا تھا۔

صارفین کو خرچ کی ترغیب دینے اور اقتصادی ترقی میں تیزی کے لئے چین نے مارچ 2024 میں بڑے پیمانے پر سازوسامان کی اپ گریڈ اور اشیا تبادلہ پروگرام شروع کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا تھا۔ اس قسم کی ایک مہم تقریباً 15 برس قبل چلائی گئی تھی۔

چین نے 2024 میں سرکاری سبسڈی میں 8 اقسام کے گھریلو آلات شامل کئے تھے جن کی تعداد کو 2025 میں بڑھا کر 12 کردیا گیا ہے۔اس میں مائیکروویو، واٹر پیوریفائر، ڈش واشر اور رائس ککرز شامل ہیں۔ تعداد میں یہ اضافہ اس پروگرام کو تقویت دینے کی حالیہ کوششوں کا ایک حصہ ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر