جنوبی افریقا: سونے کی کان میں غیر قانونی کان کنی کرنیوالوں کا کھانا بند، 87 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کے علاقے اسٹل فونٹین میں سونے کی کان سے 87 افرادکی لاشیں نکالی گئیں جب کہ 240 سے زائد لوگوں کو تکلیف دہ حالت میں زندہ نکال کر غیر قانونی کان کنی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ تمام افراد غیر قانونی طور پر کان میں کام کررہے تھے جس پر پولیس نے کان میں کام کرنے والوں کے لیے کھانے پانی کی سپلائی بند کردی اور کھانے کی فراہمی کئی ماہ سے بند تھی۔پولیس کے اس اقدام کو ٹریڈ یونینز نے روزی روٹی کمانے کی کوشش کرنے والے مایوس لوگوں کے خلاف ’ہولناک‘ ریاستی کریک ڈاؤن قرار دیا تھا۔جنوبی افریقی حکام کے مطابق وہ اگست سے غیر قانونی کان کنوں کو باہر نکالنے کے لیے کارروائی کررہے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا کھانا پانی بند کیا گیا تھا جب کہ 2 روز قبل لاشوں اور کان کنوں کو نکالنے کا عمل شروع کیا گیا۔واضح رہے کہ غیر قانونی کان کنی جنوبی افریقا میں طویل عرصے سے ایک مسئلہ رہی ہے جس سے حکومت اور صنعت کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر