جنوبی افریقہ کی غیر قانونی کان سے نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 60 ہوگئی

جوہانسبرگ (شِنہوا) جنوبی افریقہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک متروک سونے کی کان میں بچاؤ کی کارروائی کے دوسرے دن کل 106 غیر قانونی کان کنوں کو زندہ نکالا گیا جبکہ  لاشوں کی تعداد 51 ہو گئی۔

اس کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی، نارتھ ویسٹ صوبے کے سٹل فونٹین میں واقع قدیم بفیلز فونٹین سونے کی کان میں بچاؤ کی کارروائی کے پہلے دن  9 لاشیں نکالی گئی تھیں۔ اسی دن 26 غیر قانونی کان کنوں کو بچایا گیا تھا۔

جنوبی افریقن پولیس سروس (ایس اے پی ایس) نے   ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسرے دن کی کارروائی کے دوران کل 106 زندہ غیر قانونی کان کنوں کو نکال کر غیر قانونی کان کنی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور 51 افراد کو مصدقہ طور پر مردہ قرار دیا گیا۔

تیسرے دن بچاؤ کی کارروائی شروع ہونے کی توقع ہے۔ علاقے کا دورہ کرنے والے پولیس وزیر سینزو مچھونو نے کہا   کہ یہ کارروائیاں تقریباً 10 دن تک جاری رہنے کا اندازہ ہے۔

ایس اے پی ایس کی قومی ترجمان اتھلینڈا میتھے نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ بچائے جانے والے افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

منگل کو گرفتار ہونے والوں میں موزمبیق کے 67 ،  لیسوتھو کے 26 ، زیمبیا کے 11 اور جنوبی افریقہ کے 2 شہری شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر