امریکا کی30 ریاستوں میں شدید برفباری، 6 میں ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اس وقت سخت سرد موسم کا شکار ہے اور اس خاص موسمیاتی کیفیت جسے ‘پولر ورٹیکس‘ کہا جاتا ہے اس کی وجہ سے 30 سے زیادہ امریکی ریاستوں میں شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سے لے کر منفی 29 ڈگری تک ہے جب کہ کینیڈا کی ریاست مینی ٹوبا میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے موسمیاتی ادارے نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ اوہائیو سے لےکر واشنگٹن تک مختلف ریاستوں میں 6 سے 12 انچ تک برف پڑسکتی ہے، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں پہلے ہی اضافہ ہوگیا ہے جب کہ سخت سردی اور برفباری کی وجہ سے 6 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی کی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی بی سی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برفباری کی وجہ سے 1500 سے زائد پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں اور 5 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، مختلف سڑکیں بھی برفباری کے باعث بند ہیں جب کہ کچھ ریاستوں میں اسکول بھی بند کردیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک موسمیاتی ادارے کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر حالیہ جنوری میں ہونے والی سردی 2011 کے بعد امریکی تاریخ میں جنوری میں ہونے والی سب سے زیادہ سردی ہوگی۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر