کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پہلی اننگ میں جنوبی افریقا 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے بیٹر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگ میں 615 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگ کا آغاز 316 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن محمد عباس نے ڈیوڈ بیڈنگٹن کو جلد ہی پویلین لوٹا دیا۔دوسری جانب گزشتہ روز کے سنچری میکر ریان رکلٹن نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹیسٹ کی پہلی ڈبل سنچری 24 چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ مکمل کی۔میزبان ٹیم کے بیٹر ریان ریکلٹن نے 259 رنز کی اننگ کھیلی اور آؤٹ ہوگئے، ریان ریکلٹن نے اپنی اننگ میں 3 چھکے اور 29 چوکے لگائے۔ ٹمبابا ووما نے 106 اور کائل ورینی نے 100 رنز بنائے۔ مارکو یانیسین 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ رنز کے جواب میں پاکستان کے تین کھلاڑی صرف 20 رنز کے مجوعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان شان مسعود 2،کامران غلام 12 اور سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ پر 64 رنز بنائے اور بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔خیال رہےکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر