لاس ویگاس میں سائبر ٹرک بم دھماکے میں ملوث شخص حاضر سروس امریکی فوجی نکلا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی میڈیا لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک بم دھماکے میں ملوث شخص حاضر سروس امریکی فوجی Matthew Leavelsberger تھا جس نے گاڑی میں دھماکے سے پہلے خود کو گولی مارلی تھی۔امریکی اور روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق Matthew Leavelsberger 2006 سے امریکی فوج میں ملازم تھا، اس دوران افغانستان میں دو بار اور یوکرین، تاجکستان، جارجیا اور کانگو میں بھی خدمات انجام دی تھیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹرمپ ہوٹل کے باہر خودکشی اور دھماکے کی وجہ کیا تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی شہر نیو اورلینز میں سال نو کی تقریب میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے شخص کی شناخت امریکی فوجی شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی تھی۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ملزم امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا اور شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔



  تازہ ترین   
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر