جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔میانوالی سے تعلق رکھنے والے عامر جمال سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرا نے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔البتہ اسپنرز کیلئے ساز گار پچ پر قومی ٹیم میں کسی اسپنر کی شمولیت کا امکان موجود نہیں ہے اور توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2024 میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچو ں کے دوران 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، انھیں گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔ٹیم مینجمنٹ بطور اسپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے، آل راؤنڈر نے 18 ٹیسٹ میچو ں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ نیو لینڈز کیپ ٹاؤن جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچو ں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان ٹیم کے 329 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، اس میچ میں سلمان علی آغا نے 10 اوورز میں 71 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر