ٹیلی گرام میں تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ ویریفکیشن کا آپشن متعارف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹیلی گرام میں تھرڈ پارٹیز کے ذریعے اکاؤنٹ ویریفکیشن کے نئے طریقہ کار کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نئے میسج سرچ فلٹرز اور گفٹس کو این ایف ٹی میں تبدیل کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ٹیلی گرام میں پہلے ہی معروف شخصیات کے اکاؤنٹس ویری فائی کرنے کا پروگرام موجود ہے۔مگر اب اس حوالے سے ایک نئے آپشن کو متعارف کرایا گیا ہے تاکہ پہلے سے ویریفائیڈ تھرڈ پارٹی اتھارٹیز جیسے فوڈ کوالٹی ریگولیٹرز کسی اکاؤنٹ کو ویری فائی کرسکیں۔تھرڈ پارٹیز کی جانب سے ویریفائیڈ ہونے والے اکاؤنٹس میں ان کے ناموں کے آگے بلیو چیک مارک کی بجائے ایک نیا لوگو نظر آئے گا۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم میں اضافی ویریفکیشن سے گمراہ کن مواد کا پھلاؤ کم ہوگا۔اکاؤنٹس کو ویریفائیڈ کرنے کے خواہشمند افراد یا اداروں کو اس مقصد کے لیے پہلے ویریفکیشن میں جاکر ایک درخواست کو مکمل کرنا ہوگا تاکہ وہ ویریفائیڈ مارک کے اہل بن سکیں۔ٹیلی گرام کی جانب سے گفٹس کو این ایف ٹی میں بدلنے کا آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے۔صارفین ٹیلی گرام اسٹارز استعمال کرکے گفٹس بھیج سکتے ہیں جن کو آپ ایپ کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔ٹیلی گرام کے مطابق صارفین ان این ایف ٹیز کو مختلف پلیٹ فارمز پر دیگر چیزوں سے تبدیل کرسکیں گے۔اسی طرح کمپنی کی جانب سے میسجز کے لیے ایک ایموجی ری ایکشن فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ چیٹس، گروپ چیٹس اور چینلز کے لیے نئے سرچ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر