فخر زمان اور صائم ایوب اگر اوپننگ کریں تو ون ڈے میں ہم 400 رنز بناسکتے ہیں: یونس خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور فخرزمان فارم میں ہیں، فخر زمان اور صائم ایوب کو نیچے نمبرز پر نہیں کھلانا چاہیے، ایسے پلیئرز جو ٹیم کے لیےکھیلتے ہوں ان کو سپورٹ کرنا چاہیے، دونوں کھلاڑیوں کو اوپنر کھلانے سے ٹی ٹوئنٹی میں بھی 250 رنز ہوسکتے ہیں۔سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کا مؤقف بہترین تھا، اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہو رہا ہے، جب آپ اپنے سے اچھے رینک کی ٹیم سے کھیلتے ہیں تو فائدہ ہوتا ہے۔یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچزپاکستان میں ہو رہے ہیں یہ خوش آئند بات ہے، نو سال ہم نے پاکستان سے باہرکرکٹ کھیلی، ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے، یہ اچھی بات ہے پاکستان میں بڑا ٹورنامنٹ ہورہا ہے ، میری خواہش ہے پاک بھارت کرکٹ مستقل ہو، میں ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کی بات کرتا ہوں ، بھارت کے خلاف کھیل کر آپ بڑے پلیئر بنتے ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر