پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی قومی کپتان نہ کرسکا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعرات کو پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی۔محمد رضوان نے اس جیت کے ساتھ اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔محمد رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو ان کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے ۔اس سے قبل نومبر میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔رضوان آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتنے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیت کر اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں 3 مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے 2013، 2021 میں جنوبی افریقا کو سیریز میں شکست دی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر