پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کل سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے کل بولینڈ پارک میں کھیلا جائے گا۔پیر کو پہلے ون ڈے کی تیاری کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کیا، اسی دوران سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، پاکستانی کپتان محمد رضوان اور جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما شریک ہوئے۔جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما ورک لوڈ کے سبب پہلے ون ڈے میں شرکت نہیں کریں گے، اُن کی جگہ ایڈم مارکرم قیادت کریں گے۔دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 83 ون ڈے میچز ہوچکے ہیں جس میں جنوبی افریقا نے 52 میچوں میں فتح پائی ہے جبکہ پاکستان نے 30 مقابلے جیتے ہیں، ایک میچ فیصلہ کن ثابت نہیں ہوسکا۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر