بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ: 10 گیندیں کم کروانے پر آسٹریلوی بورڈ کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا اندیشہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گابا میں تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نظر ہوگیا اور پہلے دن صرف 13.2 اوورز کا کھیل ہی ہوا تھا کہ بارش آگئی۔آسٹریلیا نے بیٹنگ میں 28 رنز بنائے تھے، طوفانی بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔صرف 10 گیندیں کم کروانے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ کھیل نہ ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو پہلے دن کے تمام پیسے ری فنڈ کرنا ہوں گے۔رولز کے مطابق 15 اوورز کا کھیل ہونے پر شائقین کو ری فنڈ نہیں کیا جاتا، اگر مزید 10 گیندیں کروانے کےبعد بارش آتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتا۔پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا تھا۔تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں اور گراؤنڈ میں 30145 افراد میچ دیکھنے آئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر