چیمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے جا رہی؟ نئی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جبکہ پاکستان بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔جس کی وجہ سے ایونٹ کا شیڈول بھی ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کیا تھا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے ۔یہ فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اور 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت دبئی میں میچز کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی سےاس فارمولے پر تاحال کوئی باضابطہ جواب نہیں ملا ہے۔تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جو ون ڈے فارمیٹ میں ہونی ہے، وہ اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلی جاسکتی ہے۔بھارت کی کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کے حل میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ کو روایتی ون ڈے فارمیٹ سے تبدیل کرکے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔یہ ممکنہ تبدیلی ون ڈے کرکٹ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور شائقین میں ٹی ٹوئنٹی میچز کی بڑھتی ہوئی پسندیدگی کے باعث کی جا سکتی ہے۔البتہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح فیصلہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر