’9مئی کی دھول بٹھائیں‘، چیئرمین پی ٹی آئی نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ جمہوریت کا حصہ ہے کہ عوام سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں، ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان پر گولیاں چلائی گئیں، دنیا میں کہیں بھی پرامن مظاہرین پر گولیاں نہیں چلیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مظاہرین میں کسی کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، اگر فائرنگ ہوئی ہے تو اس کی ذمہ داری تو عائد ہونی چاہیے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا اس ملک میں پہلے بھی تحقیقاتی کمشن بنے لیکن کچھ نہ ہوا، یہ ایوان آج تک اپنے ارکان اور ان کے بچوں کا تحفظ نہ کر سکا۔ن کا کہنا تھا ہم نے کمیٹی اس لیے بنائی کہ غلطیوں کو ٹھیک کریں اس کو کمزوری نہ سمجھیں، اب 9 مئی کی دھول بٹھائیں اور اس پر کمیشن بنائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، شام کی جیلوں سے باہر آنے والوں میں ایک شخص نے بتایا وہ 39 سال بعد باہر آیا، شام کا حکمران ملک سے بھاگتے ہوئے بھی 2 ارب ڈالر ساتھ لے گیا، ہمیں دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں یہ ایوان ہمیں انصاف دے۔
حکومتی اراکین بانی پی ٹی آئی کو مجرم کہہ کر ہمارا موڈ خراب کرتے ہیں: شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا 26 نومبر کو ہم پر گولیاں کیوں چلائی گئیں، پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے۔ان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑے رہے، مارا بھی ہمیں، زخمی بھی ہم ہوئے اور مقدمات بھی ہمارے خلاف ہو رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہمارے ارکان عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، ایسے غریبوں پر مقدمے بنائے جا رہے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔شیر افخل مروت کا کہنا تھا حکومتی اراکین بانی پی ٹی آئی کو مجرم کہہ کر صرف ہمارا موڈ خراب کرتے ہیں، حکومت نے ہمیں مارا اور ہماری املاک بھی لوٹیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر