ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، اپنا ادارہ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ کرانا ہمارا حق ہے: طاہر اشرفی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ 2019 سے مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا تھا اور اس پر خوشیاں منائیں تھی، مشترکہ مطالبہ تھا کہ مدارس عربیہ کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کیا جائے۔انہوں نے کہا خوف پھیلایا جاتا ہے کہ کوئی آئے گا اور مدارس کا نصاب تبدیل ہوجائے گا، یہاں یہ ممکن نہیں ہے، یہ تاثر دیا گیا ہے علماء یا مکاتب فکر آپس میں آمنے سامنے ہیں، جس طرح آپ کا حق ہے کہ اپنا ادارہ وزارت صنعت کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں اس طرح ہمارا بھی حق ہے کہ اپنا ادارہ وزارت تعلیم کےساتھ رجسٹرڈ کرائیں، ہماری تربیت گالی یا کسی پر انگلی اٹھانے کی نہیں نا ہمارا کوئی جھگڑا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس سے متعلق معاہدے پر مولانا تقی عثمانی،مفتی منیب اور دیگر علما کے دستخط ہیں، دستخط کرنے والے یہ تمام علما ہمارے لیے محترم ہیں، آپ کے ادارے کو حکومت نے بورڈ کی حثیت دی ہم مان رہے ہیں، ہمارے اداروں کو بھی بورڈ کی حثیت دی گئی آپ اسے تسلیم کریں، میں اپنے حق کی بات کررہا ہوں میرا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر