فیض حمیدکیخلاف کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیےکو تقویت ملےگی: آفریدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔خیال رہےکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ہے۔فیض حمید پر چارجز میں اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملک میں انتشار، بےامنی سے متعلق پُرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے، پُرتشدد اور بے امنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، ان متعدد پُرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایما اورملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر