ویڈیو: سرنگ سے راستے، پرآسائش کمرے اور جدید ترین سہولیات، بشار الاسد کا زیر زمین عالیشان محل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) گزشتہ روز شامی اپوزیشن فورسز کی جانب سے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد سے بشار الاسد کے زیر استعمال عالیشان محلات اور لگژری گاڑیوں کی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آ رہی ہیں۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر شامی جیلوں سے رہا ہونے والے ان افراد کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جو کئی دہائیوں سے قید تھے، رہائی پانے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔تاحال یہ تو معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ بشار الاسد فیملی کے ہمراہ روس فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ کیا کچھ لیکر بھاگے لیکن ان کے زیر استعمال اشیا کو دیکھ کر شاہانہ طرز زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اب بشار الاسد کے زیر استعمال جدید ترین سہولیات سے آراستہ خفیہ سرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ بشار الاسد کے زیر استعمال سرنگ ہی ہے یا پھر کہیں اور کی ویڈیو ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو زیر زمین سرنگ کی موبائل فون سے ویڈیو بناتے دیکھا جا سکتا ہے، متعلقہ شخص سرنگ کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا گزر رہا ہے اور راہداریوں میں آنے والے پر آسائش کمرے، حمام اور دیگر مقامات کے بارے میں بھی بتا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر