ہمیشہ خواہش تھی کرکٹ کھیلوں یا آرمی میں جاؤں، عمران خان نہ ہوتے توکرکٹر نہیں بنتا: آفریدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے سیشن سے خطاب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے، یہ نہ سوچیں کہ بس اب عمر ہوگئی ہے، ہم لوگ جب کے پی سے کراچی آئے تو بہت اچھا ماحول ملا، کراچی کی ترقی میں اردو بولنے والوں کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خوابوں کی تعبیر کے لیے خود پر اور اللہ پر بھروسہ ہونا اہم ہے، جب مشتاق احمد انجرڈ ہوئے تو مجھے موقع ملا تھا، وسیم اکرم اور وقار یونس کو نیٹ پر میری بیٹنگ پسند آئی، میری ہمیشہ خواہش تھی کہ کرکٹ کھیلوں یا آرمی میں جاؤں، عمران خان کو دیکھ کر ہی کرکٹ شروع کی، عمران خان نہیں ہوتے تو میں کرکٹر ہی نہیں بنتا، پہلے فاسٹ بولنگ کی تو پتہ چلا بٹہ کرتا ہوں پھر اسپن بولنگ شروع کی۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جو ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اس میں کچھ سوچ کر نہیں کھیلا تھا، بہتری کے لیے سب سے اہم بات اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا ہے،کچھ لوگوں سے برداشت نہیں ہوتا تھا کہ میں ٹیم میں کیوں ہوں،اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا مجھے پہلے سے معلوم ہوگیا تھا، میری بات پر کسی نے ایکشن نہیں لیا تھا، جو ملک کے ساتھ برا کرتا ہے اس کے ساتھ برا ہی ہوتا ہے۔شاہد آفریدی نےکہا کہ جب کوچز فرعون ٹائپ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن وہ ضائع بھی تیزی سے ہوتا ہے، کراچی میں سیمنٹ وکٹ کی کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہیے تھی، اس سے بیٹسمین نکلا کرتے تھے۔بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کے سوال پر شاہد آفریدی نے مسکرا کرکہا کہ اس کو ڈیلیٹ کر دیں۔ بال چبانے اور پچ رگڑنے والےکام نہیں کرنا چاہیے تھے لیکن اس وقت جیت کی کوشش میں ایسا کر بیٹھا۔اپنے داماد شاہین آفریدی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں تھا، بابر کے بعد بہترین چوائس رضوان ہی تھے، جب شاہین کو بنا دیا گیا تھا تو ایک سریز کے بعد ہٹانا غلط تھا، اس کو وقت ملنا چاہیے تھا، ہمارا مسئلہ یہ ہےکہ چیئرمین کے ساتھ سب کچھ ہی بدل جاتا ہے۔شاہین سے اپنی بیٹی کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین کی ہر کسی نے تعریف کی تھی، بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری تو ضرور ہوتی ہے، ابھی خود کو نانا نہیں مانتا، جب پانچویں بیٹی کی شادی ہوگی تو پھر نانا مانوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آج کل جس کا جو دل چاہےکہہ دیتا ہے، آپ تنقید کریں لیکن الفاظ کا چناؤ بہترکریں، آپ ڈاکٹر انجینئر بن جائیں گے لیکن تربیت بھی ساتھ اہم ہے، بزرگوں سے کہوں گا کہ بچوں کو ٹک ٹاک کی دنیا سے نکال کر اصلی دنیا میں لائیں۔سابق کپتان نے کہا کہ صائم ایوب تینوں فارمیٹس میں پاکستاں کا ٹاپ پرفارمر بن سکتا ہے، پلیئرز کو سوشل میڈیا نہیں اس کی پرفارمنس کرکٹ کھلاتی ہے، عامر جمال پاکستان کے لیے عبد الرزاق والا کردار ادا کرسکتا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مضبوط پوزیشن لینےکے لیے آپ کو اپنے پیروں پر بھی کھڑا ہونا پڑےگا، آئی سی سی کو دیکھنا ہے کہ اس نے سب کو کرکٹ کھلانا یا پیسے کو دیکھنا ہے، اس وقت چیمپئنز ٹرافی پر پی سی بی کی جو پوزیشن ہے وہ ٹھیک ہے، اگر بھارت نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر