نیپرا نے وفاقی حکومت کے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم) نیپرا اعلامیے کے مطابق ونٹرپیکیج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے، وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اورویلنگ صارفین شامل نہیں کیے گئے تھے۔نیپرا کے مطابق ونٹرپیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں استعمال ہونے والے اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے7 پیسے ہوگی اور اس کی میعاد 3 مہینے (دسمبر تا فروری) تک ہوگی۔اعلامیے کے مطابق یہ ریلیف یا کمی صارفین کو دسمبر کے بلوں میں فراہم کی جائے گی۔نیپرا کی جانب سے اکتوبرکےماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایک روپے ایک پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی، نیپرا نے درخواست پر 26 نومبر کو عوامی سماعت کی۔اعلامیے کے مطابق کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن، پری پیڈصارف، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنزپر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر