سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی کی عمران خان پر تنقید، نوازشریف سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جاوید بدر نے صدر مسلم لیگ ن کے نام لکھے کھلے خط میں کہا کہ نواز شریف سے اپنی گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی مانگتا ہوں، امید ہے میری غلطیوں کو جہالت اور نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے۔سابق میڈیا کو آرڈینیٹر پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ خط کسی دباؤ، لالچ کے بغیر صرف آخرت کے ڈر اور ضمیر کی آواز پر لکھا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر قوم کے بچوں کی غلط سیاسی تربیت کی، ان بچوں کے والدین اور پوری قوم سے بھی معافی مانگتا ہوں۔جاوید بدر نے لکھا کہ نواز شریف پر جھوٹے کیس بنوائے گئے، جیل میں رکھا گیا، اللہ تعالیٰ کا انصاف برحق ہے، نوازشریف کو دوبارہ عزت و مقام ملا۔سابق میڈیا کورآرڈینیٹر پی ٹی آئی نے اپنے خط میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ہم نے سیاست میں زہر، نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار بھرا، بانی پی ٹی آئی کو تب چھوڑا جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا گیا اور جب بشریٰ بی بی کو کرپشن کی کھلی اجازت دی گئی۔جاوید بدر کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا، انٹرنیشنل تعلقات خراب کیے، فوج کے خلاف شرانگیزی کی، ملک میں استحکام پر نواز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نواز شریف سے کبھی ملاقات ہوئی تو ان کے سامنے غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر