اپنی جنس كے ازخود تعین كی اسلام میں اجازت نہیں ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہےکہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے، البتہ غیر واضح جنس کا ابہام دور کرکے تعین جنس جائز ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہےکہ خنثیٰ افراد کے لیے انٹرسیکس کالفظ استعمال کیا جائے نہ کہ ٹرانسجینڈرکا۔علامہ راغب نعیمی کے مطابق مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے، اپنی جنس كے ازخود تعین كی اسلام میں اجازت نہیں ہے، اسلامی تعلیمات كے مطابق ہرفرد كی جنس پیدائشی طور پر طے شدہ ہوتی ہے، اپنے باطنی احساسات كی بنیاد پرپیدائشی جنس كے برعكس شناخت بیان كرنا شرعی احكام سے متصادم ہے۔اعلامیے کے مطابق علما نے کہا ہےکہ ایسے مریض یا پیدائشی طورپرناقص افراد كو گھر سے نكالنا یا ان پر تشدد جائز نہیں ہے، والدین كوپابند كیا جائےكہ وہ ایسے افراد كوخاندان میں شریک ركھیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر