گورنر خیبر پختونخوا کی میزبانی میں ہونیوالی اے پی سی کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے مالی اور سیاسی مفادات کے لیے سیاسی اور ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ ہوا، کمیٹیاں تمام اسٹیک ہولڈرز کےساتھ بات چیت کریں گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کے قیام میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں، کرم میں فسادات کی آگ میں 200 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ 70 سے زائد سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوری 11واں این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کے لیے مختص 3 فیصد واجب الادا رقم جاری کی جائے۔ اے پی سی نے پرامن پشتونوں کو دوسرے صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں بےجا تنگ نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر