عمران خان پر درج مقدمات میں مزید اضافہ، رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی نئی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جب کہ سندھ، کے پی اور بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں پیش کی۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں مزید 14 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جس کے بعد ان پر اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہوگئی جب کہ اس سے قبل مقدمات کی تعداد 62 تھی۔ بانی پی ٹی آئی کےخلاف بلوچستان میں درج مقدمات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس کے مطابق صوبے میں ان پر 2 مقدمات درج تھے جن میں سے ایک خارج ہوچکا ہے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حصول کے لیے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی درخواست نمٹادی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر