سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)وکیل، عارف علوی نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز عدالت نے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، سیاسی انتقام کی وجہ سے نامعلوم ایف آئی آرز میں گرفتاری کا خدشہ ہے، ہم نے مقدمات کے اندراج سے متعلق حکم امتناع کی درخواست بھی دائر کی ہے۔سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا گرفتاری ہو گئی تو ہم اس عدالت کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔جسٹس ثناء اکرم منہاس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس مر حلے پر کوئی حکم امتناع جاری نہیں کررہے ہیں،یہ اپنے آپ کو کچھ دن کے لیے بچالیں گے۔وکیل عارف علوی کا کہنا تھا حلیم عادل شیخ کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے، جس پر جسٹس ارباب علی ہکڑو نے کہا ہمارے سامنے ایف آئی آرز نہیں کیسے روک سکتے ہیں؟عارف علوی کے وکیل نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ سماعت تک گرفتار نا کیا جائے۔سابق صدر عارف علوی نے کمرہ عدالت میں بولنے کی اجازت مانگی مگر عدالت نے عارف علوی کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ آپ کے وکیل دلائل دے چکے ہیں۔جسٹس ثناء اکرم منہاس نے استفسار کیا پراسکیوٹر جنرل سندھ آفس سے کوئی آیا ہے جبکہ جسٹس ارباب علی ہکڑو نے پوچھا کیا آپ مقدمات کی رپورٹ 2 گھنٹے میں منگوا سکتے ہیں، جس پر اسسٹنٹ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کچھ وقت درکار ہوگا اتنے کم وقت میں مشکل ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ عارف علوی کو درج کسی مقدمے میں آئندہ سماعت تک گرفتار نا کیا جائے تاہم آج کے بعد اگر کوئی ایف آئی آر ہوئی تو اس بارے میں ہم کچھ نہیں کر سکتے۔عدالت نے درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 12 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر