روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی: وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد(نیشنل ) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہورہی ہے، روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔مصدق ملک کا کہنا تھا روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔ان کا کہنا تھا پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سرپلس ہے، ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں۔وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگوز مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو کو مؤخر کرنا زیر غور ہے، بجلی کارخانے ایل این جی نہیں خریدرہےاس لیے گیس اضافی ہو رہی ہے، درآمدی گیس مہنگی ہونے کی وجہ سےنجی شعبہ ایل این جی کی خریداری نہیں کر رہا۔ان کا کہنا تھا موسم سرما کیلئے گیس پلان چند دنوں میں تیار ہو جائے گا،ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے منصوبے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر رعایت ملی تو فائدہ ضرور اٹھائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سندھ نے 35 فیصد اضافی گیس تھرڈ پارٹی کو دینے کے خلاف کوئی رابطہ کیا، میرے سامنے ایسی کوئی بات نہیں آئی، معاملہ میرے پاس آیا تو دیکھیں گے، میرے مؤقف کے بغیر میرے خلاف خبریں دی جاتی رہیں، میرے بارے میں کہا جاتا رہا ہے اجلاسوں میں سرکت نہیں کر رہا حالانکہ میں ملک سے باہر تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا سعودی عرب کےساتھ 2 ارب 70کروڑ ڈالر مالیت کے ایم اویوز پر دستخط کیے، سعودی عرب کے ساتھ ان ایم اویوز میں سے7 معاہدوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، پاکستان ریفائنری لمیٹڈکے سعودی عرب میں روڈشو میں 5 سعودی کمپنیوں نے شرکت کی، ایک سعودی کمپنی نے پی آر ایل میں 1.7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکی، پاکستان میں نئی ریفائنری کے قیام کیلئے سعودی عرب میں جلد روڈ شو کیا جائےگا۔مصدق ملک کا کہنا تھا وزارت پیٹرولیم اب گرین فیلڈ ریفائنری کے روڈ شو پر کام کر رہی ہے، سعودی عرب کو تربیت یافتہ عملے کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی گئی ہے، سعودی کمپنیاں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر