پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں دہشتگرد گروہ ہے جسے ختم ہونا چاہیے: مریم نواز

اسلام آباد(نیشنل )لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ میں پاکستانی ہوں ملک میں آگ نہیں لگا سکتی جب تک آپ جلسے جلوس کرتے رہے کسی نے نہیں روکا، 9مئی کو جب آپ نے ملک پر حملہ کیا پھر کسی نے اعتبار نہیں کیا، یہ احتجاج نہیں بلوے تھے، وفاق اور پنجاب پر حملے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب سی ایم ایچ گئی تو ایک ہی لائن میں رینجرز اور پنجاب پولیس کے جوان پڑے تھے، وارڈ میں داخل ہوئی تو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ روؤں یا کس دیوار پر اپنا سر ماروں؟ رینجرز اورپولیس اہلکاروں نے بتایا کہ گھیر کر کیلوں والے ڈنڈے سے تشدد کیا گیا، پولیس اہلکار کی کھوپڑی فریکچر ہوئی اور ان کی سرجری ہوئی تھی۔ان کا کہناتھاکہ کوئی ایسا نہیں تھا جس کی ٹانگوں، بازوں کی ہڈیاں، سر نہ ٹوٹا ہو، ہمارا پولیس کا جوان اور چار رینجرز شہید ہوئے، 170سے زائد پولیس اہلکار آج زخمی ہوکر بستروں پر ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ اڈیالہ میں بیٹھے ماسٹر مائنڈ سے جیل نہیں کاٹی جا رہی، جیل برداشت کرو، کس نے کہا تھا یہ غلط کام کرنے کو؟ سوال ہے کہ 2014 سے لیکر آج تک ان کا ایک پرامن دھرنا دکھادیں، ان کا وتیرا ہی یہی ہے جس کے لیے یہ باہرسے لوگ لائے ہیں اور اسلحہ دیا ہے، ہم پنجابی، پختون، سندھی اور بلوچی بعد میں ہیں، پاکستانی پہلے ہیں، کہتے ہیں کہ ہمارے ہزار بندے مرگئے، ہزار بندے مرجائیں کسی کو پتا نہ چلے کیا ایسا ہوسکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ 2019 کی تصاویر اور ویڈیو اٹھاکر جھوٹ کا بازار گرم کیا گیا کہ اتنے لوگ مارے گئے، ہزار سے پھر ڈھائی سو پر آئے اور اب کہتے ہیں 12 بندے مرے ہیں، ایک بندہ مرا ہو یا 12 دونوں طرف کی ہلاکتوں کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہیں، تیس ہزار پولیس والے وہاں تعینات تھے فضول دھرنے کو روکنے کے لیے، میں نے سختی سے منع کیا تھا کہ کوئی گولی نہیں چلائے گا، اگر وہ گولی چلاتے تو پانچ منٹ کا کام تھا سب ختم ہو جاتا، یہ پیار محبت والے سلوک کے مستحق نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تجاکہ پچیس تیس روپے والی روٹی آج 12 روپے میں مل رہی ہے، ملک جمود سے نکل آیا ہے، تاریکی سے نکل آیا ہے، سارے انڈیکیٹرزبہتر ہو رہےہیں اس لیے ان کو تکلیف ہے، مجھے خوشی ہے کہ یہ پہچانے گئے ہیں، حکومت کو کوئی شوق نہیں ہے سڑکیں بند کرنے یا کنٹینرز لگانے گا، ابھی ان کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں ہے، یہ خطرناک لوگ ہیں، یہ دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے جس کو پاکستان سے ختم ہوجانا چاہیے، آپ گولی ماریں قتل کریں اور ریاست حرکت میں نہ آئے تو یہ نہیں ہوسکتا، کرمنل مائنڈ سیٹ ختم کرنامیرا، آپ کا اور ہر پاکستانی کافرض ہے، ورنہ ایسی آگ لگےگی کہ کوئی نہیں بچےگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر