سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کیخلاف مس کنڈکٹ پر نیب میں انکوائری شروع ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل )چیئرمین نیب کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے اور سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے نیب چارج شیٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو شہزاد سلیم کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا اور حکم دیاکہ فیصلے تک نیب شہزاد سلیم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب کیلئے نیب کو 16 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔خیال رہے کہ 2022 میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان میں خاتون طیبہ گل نے اُس وقت کے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتےہوئے کہا تھا کہ گرفتاری کے بعد مجھے ٹرانزٹ ریمانڈ کے بغیر لاہور میں مجھے شہزاد سلیم کے پاس لے جایا گیا تو میرے کپڑے پھٹے ہوئے تھے، تلاشی میں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے کہنے پر میرے کپڑے تک اتار دیے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر