احتجاج و ہنگامہ آرائی: حکومت کا انسداد فسادات فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل )وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس وزرا اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موقع واردات سے اسلحہ، کارتوس کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں جب کہ تمام شواہد فرانزک کے لیے بھیجے جائیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ موقع واردات پر موجود فسادیوں کی شناخت کا عمل بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور شناخت کے بعد تمام فسادیوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیش رفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کے وقت وفاقی دارالحکومت پر لشکر کشی کی گئی جو شدید شرمندگی کا باعث بنا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس کی تشکیل دی جائے گی، اسلام آباد سیف سٹی میں فارنزک لیب شامل کرکے اسے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا، لیب کوبین الاقوامی معیار پرلانےکے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کی تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر