9 مئی کیس میں گرفتار 2 ریڑھی بان عدم ثبوت کے بناء پر بری

اسلام آباد(نیشنل )اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 9 مئی مقدمات میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کے کیس کا حکم نامہ جاری کیا۔اےٹی سی جج نے اپنے حکام نامے میں کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق ساجدالرحمان اور محمدرفیق ریڑھی چلاتےہیں، دونوں افراد کو ڈیڑھ سال بعد گرفتار کیاگیا۔ عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق تقریباً 50 افراد پر 10 مئی 2023 کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور ان دونوں افراد کو شریک ملزم کے بیان پر گرفتار کیاگیا۔عدالتی حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پولیس ریکارڈ ملزم ساجدالرحمان اور محمدرفیق کے حوالے سے خاموش ہے، دونوں افرادکے وارنٹ جاری ہوئے نہ گرفتاری کی کبھی کوشش کی گئی۔عدالت نے کہا کہ کوئی ثبوت موجود نہیں، دونوں افراد کو کسی کردار کے بغیر گرفتار کیاگیا اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر