یو اے ای کو شکست دیکر پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹ پر 314 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 132رنز کی اننگز کھیلی، ریاض اللہ نے 106 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 94 کے اسکو رپر 41 رنز بنانے والے عثمان خان کی گری، دوسری وکٹ پر شاہ زیب اور محمد ریاض اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ، دونوں نے دوسری وکٹ پر 183 رنز کی شراکت قائم کی۔شاہ زیب خان6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 132رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے جبکہ ریاض اللہ نے 106 رنز اسکور کیے۔جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 8وکٹ پر 245رنز بناسکی۔ایتھن ڈی سوزا نے 84 اور محمد ریان نے 50 رنز بنائے۔یوں پاکستان نے میزبان یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر