چیمپئنز ٹرافی: بھارتی حکومت کو آمادہ کرنا جے شاہ کیلئے چیلنج بن گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کربتا دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے شراکتی معاہدے پر حکومتی مشاورت کے بعد ہاں یا ناں میں جواب دینا ہے، پاکستان کے مؤقف کی وجہ سے آئی سی سی کو اپنے فنانشل ماڈل کی فکر ستانے لگی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاخیری حربوں کے استعمال سے آئی سی سی کی پریشانیاں بڑھ گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان گروپ میچز سمیت ناک آؤٹ مرحلے کے میچز کے معاہدے کو ہوسٹ ایگریمنٹ کا حصہ بنانے پرقائم ہدوسری جانب دو روز پہلے بھارت کا کیس لڑنے والے جے شاہ اب کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کے چیئرمین بن چکے ہیں اورچیمپئنز ٹرافی کا معاملہ جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا ہے کیونکہ انہیں بھارتی حکومت کوشراکتی معاہدے پر آمادہ کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز کا دباؤ بھی مزید بڑھ گیا ہے اور ایونٹ کی منصوبہ بندی کے لیے براڈرکاسٹرز نے 5 دسمبرکو اجلاس بلا رکھا ہے جس میں شیڈول پر ہر صورت بات ہونی ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ فریقین نے کسی بھی سمجھوتے کی صورت میں 5 دسمبر تک شیڈول کے اعلان کی امیدیں لگا لی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر