پاکستان آکر کھیلیں، آپ کو شکست کھانے کا اور ہی مزہ آئیگا: رانا مشہود کا بھارتی بورڈ کو پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں رانا مشہود نے بھارتی ٹیم کے نام پیغام میں کہا کہ حوصلہ کریں، پاکستان میں آکر کھیلیں کیونکہ پاکستان میں آپ کو شکست کھانے کا اور ہی مزہ آئے گا۔انہوں نے کہا بھارت کو مشورہ ہے کہ آپ کی نیک نامی تو ویسے بھی نہیں تھی، اب اس میں اورکمی ہو رہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف پہلی مرتبہ بہت جاندار قسم کا ہے، پاکستان بھارت سے زیادہ پرامن ملک ہے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگر مسائل ہیں تو وہ بھی آپ کے بھیجے ایجنٹس کی وجہ سے ہیں۔دوسری جانب انہوں نے ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بار بار ریاست پر حملہ اب برداشت نہیں ہو گا، جواب دینا بہت آسان ہے لیکن ہم تصادم نہیں چاہتے، تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر