پنجاب: خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کےمطابق خراب انجن اور زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں، بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔سینئر وزیر نے بتایا کہ اینٹی اسموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں 6 بھٹےگرادیے گئے جب کہ 3 صنعتی یونٹ، ایک اسٹیل رولنگ مل، ایک ٹیکسٹائل یونٹ اور ایک چاول مل سیل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ خراب انجن اور زیادہ دھواں دینے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی پڑتال کی گئی جن میں سے 144 گاڑیاں بند کردی گئیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بغیر ترپال اور اسموگ رولز پر عمل نہ کرنے والی ریت کی 64 ٹرالیاں بند کردیں جب کہ کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا جہاں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے گئے۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور صفائی بھی جاری ہے، آج کے اقدامات 8 سے 10سال میں اسموگ کے خاتمے کی بنیاد بنیں گے، فضائی آلودگی کے خلاف جنگ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کی جنگ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر