ایف بی آر افسران نے ریونیو شارٹ فال کا ذمہ دار موجودہ انتظامیہ کو قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن (آئی آر ایس او اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناتجربہ کاری اور گمراہ کن پالیسیوں کے باعث ریونیو میں 356 ارب روپے کی کمی آئی، ریونیو ٹارگٹ میں ناکامی کی وجہ موجودہ ابف بی آر انتظامیہ کی پالیسیاں ہیں۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نام نہاد ٹرانسفارمیشن پلان کے نام پر پالیسیاں بناکر عمل کیا جا رہا ہے، ٹرانسفارمیشن پلان افسران میں بے چینی پھیلی اور شدید انحراف کا باعث بنا، اس پلان کے باعث ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششیں بھی متاثر ہوئیں۔ان لینڈ سروس آفیسرز کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 80 فیصد جونیئر فیلڈ افسران وفاق میں سب سے کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں، فیلڈ افسران کو ٹرانسپورٹ، فیول اور رہائشی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں، جونیئر افسران کے بنیادی سہولیات کے بغیر دور دراز علاقوں میں تبادلے کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق جونئیر افسران کو کرپشن کا لیبل لگا کر بدنام کیا گیا، یہ تمام چیزیں جونیئر افسران میں مزید عدم اطمینان کا باعث بنیں، گریڈ 18 سے 19 تک ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے انعقاد میں تاخیر پر شدید تحفظات ہیں۔ان لینڈ سروس آفیسرز کے مطابق ڈپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے انعقاد میں تاخیر کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، گزشتہ سال ہم نے اسی افرادی قوت کے ساتھ مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کیے، ایسوسی ایشن پاکستان کے بہترین مفاد میں کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر