وی پی این کی بندش کا خطرہ فی الحال ٹل گیا، حکومت کا رجسٹریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)حکومت نے وی پی این کی رجسٹریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا تھاکہ حکومت محفوظ کمیونیکیشنز کی ضرورت سے پوری طرح واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ وی پی این کی ایکٹویشن اور استعمال کا عمل مزید ہموار کرنے کا کام کررہےہیں، وی پی این کی ایکٹیویشن کےعمل تک صورت حال جوں کی توں رہے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ نے وی پی این کی بندش کیلئے 30 نومبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی اور پی ٹی اے کو غیر قانونی بندش کے احکامات جاری کیے تھے۔اُدھر ملک کے بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، وائی فائی ہو یا موبائل ڈیٹا سروس کسی بھی صورت انٹرنیٹ کا استعمال ذہنی کوفت کا سبب بنے لگا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کی سست روی سے ملکی معیشت اور جی ڈی پی پر منفی اثرات آنے لگے ہیں اور اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر