خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)خوارج کے خلاف کارروائیوں میں پاک فوج کے 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے خلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر کو کیے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پربنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر انداز میں کارروائی کی، آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔خوارج کے خلاف آپریشن میں سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور کارروائی کی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ 2 کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران آپریشن کی قیادت کرنے والے کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ کیپٹن محمد زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر