پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامند ہوگیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔پی سی بی کی شرط ہےکہ اگر انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچا تو یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ یو اے ای میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دےگا۔رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔دوسری جانب دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو ، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ون سائیڈ فیصلے نہیں کرنے دیں گے، جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی، فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جاسکتے، طویل مدت پر ٹورنامنٹس کے لیے فارمولا طےکرنا ہوگا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل بھی نہیں مانےگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر