وزیر دفاع خواجہ آصف نے پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وضاحت کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے خواجہ آصف نے احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان پیش کیے جس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں نے بتایا کہ انہیں پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنی ہے۔گرفتار کارکنوں کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں میں پتھر موجود تھے، پیٹرول بم بنائے جا رہے تھے، توڑ پھوڑ کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی، تمام لیڈر متضاد بیانات دے رہے ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، پہلے کم از کم آپس میں مشاورت تو کر لیں کہ کتنے بندے مرے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر حملہ کیا، لشکروں کے ذریعے حکومت نہیں ہو سکتی، بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے گریبان پر ہاتھ ڈالا، پھرکہا مذاکرات انھی سے کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں کہ یہ لوگ اسلام آباد سے فرار ہوئے، اب خیبرپختونخوا سے آئندہ وفاق پر کوئی حملہ نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر