چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ: آئی سی سی قابل عمل فارمولا دیگا تو بات آگے بڑھے گی، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اس بار پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لیکر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور بھارت کے انکار کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ملکر کوئی قابل عمل فارمولا تلاش کریں گے۔آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس آج دوبارہ ہونا ہے جس میں ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دوبارہ ہو گی لیکن اجلاس کا وقت طے نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت پیش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آئی سی سی ہی معقول اور قابل عمل فارمولا دے گا تو بات بڑھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو مؤقف دے دیا کہ اس کے مطابق کوئی حل نکلے گا تو پاکستان قبول کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے واضح مؤقف ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ہمارے پاس ہے اس لیے ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا، کوئی نیوٹرل وینیو قابل قبول نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر