پی ٹی آئی جس شخص کا کہہ رہی ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا: عطا تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص کو کہا جا رہا ہے کہ کنٹینر پر نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا، اس مرتبہ مؤثر پراسیکیوشن سے ملزمان کو لازمی سزائیں دلوائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اموات سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہاہے، پی ٹی آئی قتل عام کے نام پر 2019 کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال رہی ہے، ڈی چوک کا کہہ کر غزہ کی ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں۔عطا تارڑ کے مطابق پی ٹی آئی اپنے فرار کی شرمندگی سے بچنے کے لیے لاشوں کی سیاست کر رہی ہے، پی ٹی آئی اب تک ہلاکتوں کا کوئی ثبوت نہیں سامنے لائی، کوئی ویڈیو اور کوئی کوائف پیش نہیں کر سکی، کبھی لاشیں 100 ہوتی ہیں، کبھی 16 ہو جاتی ہیں اور کبھی 5 ہو جاتی ہیں، پی ٹی آئی والے راہ چلتے جہاں جنازہ دیکھتے ہیں وہاں اپنی پارٹی کا جھنڈا لگا دیتے ہیں جبکہ پمز اور پولی کلینک کا بیان ہے کہ ان کو کوئی لاش نہیں ملی۔وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آپ کے لوگ اے کے 47 سے فائرنگ کر رہے تھے، تمام ٹی وی چینلز نے ان کو بھاگتے ہوئے دکھایا،جو رینجزر والے شہید ہوئے آپ نے ان کی ویڈیوز تو نہیں پوسٹ کیں، تین روز ہوگئے پی ٹی آئی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی ویڈیو اب تک سامنے نہیں لائی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا جھوٹے بیانیے سے معیشت ڈی ریل نہیں ہوگی، کوئی منطقی انجام سے نہیں بچے گا اور غلط اعداد و شمار پھیلانے والوں کو جواب دینا ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر