پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں ہمارے سفارتکاروں کا کام افغان حکومت سے رابطے میں رہنا ہے، افغانستان میں پاکستانی ناظم الامورکی افغان وزیر دفاع سے ملاقات کے امور میڈیا سے شیئر نہیں کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، پاکستان اور چین کا ٹی ٹی پی سے انگیجمنٹ سے متعلق کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیلاروس کےصدر نے وزیر اعظم کی دعوت پر دورہ کیا، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد جامعہ معاہدے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ دورے میں آنے والے وقت کےلیے جامع تعاون کے روڈ میپ پر بھی دستخط ہوئے جبکہ دورے کی سائیڈ لائنز پر ایک بزنس فورم بھی منعقد ہوا جس میں پاکستان اور بیلا روس کے تاجروں نے شرکت کی۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یو اے ای کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد کی فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی، پاکستانی شہریوں پر یو اے ای نے ویزے کی پابندی عائد نہیں کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان یقین رکھتا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے، پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام ممالک شریک ہوں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر