حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اسے ہرصورت نجی شعبے کے حوالے کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا 1 لاکھ پوائنٹس سے اوپر جانا حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسےکاعکاس ہے،کاروبار کو نجی شعبے کےحوالے کرنے سے قوم کے کھربوں روپے کی بچت ہوگی، ان پالیسیز کے لیے وہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک پیج پر ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نےکہا پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی سے جڑی ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ماضی میں آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی واستحکام کےدشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنےکی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی، ان لوگوں کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا، ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، ہر شعبے کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں، بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سے سر اٹھا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں 130 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کے حملوں کا سسلہ جاری ہے: برطانیہ
خراب صحت کی افواہیں: ایرانی میڈیا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی ویڈیو جاری کردی
ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر